6 مارچ 2018 - 15:53
یمن میں ایک ماہ کے دوران دسیوں سعودی فوجی اہلکار ہلاک

یمنی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک ماہ کے دوران یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں سعودی عرب کے دسیوں فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سعودی عرب کی یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے  جیزان، نجران اور عسیر کے علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 45 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 19 ہے۔

بعض یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ہلاک یا زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے کیوںکہ آل سعود ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتاتے ہیں۔

یمن کی عوامی اسلامی تحریک انصار اللہ نے گذشتہ ایک ماہ میں سعودی عرب کے 214 اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

انصار اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فروری کے مہینے میں سعودی حملہ آوروں اور کرائے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کے دوران 69 سعودی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ سعودی اتحاد اور منصور ہادی سے وابستہ 145 فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔

دشمن کے ہتھیاروں کے تین گوداموں کو تباہ کیا گیا۔ ان کارروائیوں کے دوران دشمن کی 20 بکتر بند گاڑیوں ، 5 ٹینکوں اور 125 دوسرے جنگی وسائل کو تباہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر جارحیت شروع کا سلسلہ جاری رکھا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہورہا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲